ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے پہلے ادارہ برائے مغربی یورپ کے سربراہ نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں کچھ دشمن عناصر کیجانب سے قرآن پاک اور اسلامی مقدسات کی بی حرمتی کرنے اور اشتعال انگیز اقدامات کے رد عمل میں، ایران میں تعینات جرمن ناظم الامور کو (سفیر کی غیر موجودگی میں) محکمہ خارجہ میں طلب کرلیا۔
اس موقع پر ایرانی محکمہ خارجہ کے پہلے ادارہ برائے مغربی یورپ کے سربراہ نے اربعین حسینی کے نویں دن کے موقع پر اس بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نفرت پھیلانے، تشدد اور انتہاپسندی کی کھلی علامت قرار دے دیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس حوالے سے جرمن حکومت کو ذمہ دار سمجھتا ہے اور اس مذموم اقدام میں ملوثین کیخلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ